اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی پر آمادہ،ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

 اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی پر آمادہ،ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
کیپشن: اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی پر آمادہ،ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں 60 دن کی جنگ بندی کے لیے تیار ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس عرصے میں جنگ کے خاتمے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کوششیں کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ان کے نمائندوں نے اسرائیلی حکام کے ساتھ غزہ کی صورتِ حال پر تفصیلی اور مثبت بات چیت کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حماس اس ممکنہ معاہدے کو تسلیم کرے گی، بصورتِ دیگر حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔

قبل ازیں، ایک میڈیا گفتگو میں ٹرمپ نے عندیہ دیا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی اگلے ہفتے تک ممکن ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو 7 جولائی کو امریکہ کا دورہ کریں گے اور ان سے ملاقات بھی کریں گے۔

Watch Live Public News