لاہور: باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

لاہور: باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی
کیپشن: لاہور: باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں ایک نجی اسکول میں تعمیراتی کام کے دوران چھت گرنے سے 10 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 4 مزدور زخمی ہو گئے۔ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب اسکول میں سمر کیمپ جاری تھا۔

ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے 10 سالہ ابوبکر کی موت کی تصدیق کر دی، جبکہ زخمی مزدوروں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ اسکول کی توسیع کے لیے جاری تعمیراتی کام کے دوران پیش آیا، جب اچانک چھت منہدم ہو گئی۔

حادثے کے وقت اسکول میں سمر کیمپ کے باعث متعدد بچے موجود تھے، تاہم خوش قسمتی سے ابوبکر کے علاوہ دیگر تمام بچے محفوظ رہے۔

یہ واقعہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے افسوسناک سانحے کے چند روز بعد پیش آیا، جس کے بعد تعلیمی اداروں میں حفاظتی انتظامات پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

Watch Live Public News