ویب ڈیسک: پی آئی اے کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کا معاملہ، طیارے کو 20 گھنٹے کے دوران دوبارہ پرواز کے قابل بنالیا گیا۔
ذرائع پی آئی اے کے مطابق پی کے 304 کراچی سے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ پر تھی تو پرندہ ٹکرایا، پرواز سے پرندہ لاہورائیرپورٹ پر دوران لینڈنگ ٹکرایا ۔
ایئربس طیارے میں 120 سے زائد مسافر سوار تھے، لاہور ایئرپورٹ پر پرواز کے بعد انسپکشن کی گئی تو پرندہ ٹکرانے کے شواہد ملے۔
پی آئی اے کے طیارے کا رجسٹریشن نمبر AP-BLB ہے، طیارے کو پرندہ ٹکرانے سے نقصان ہوا ہے، پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم نے طیارے کی بورواسکوپک انسپیکشن سے نقصان کا اندازہ لگایا ۔