ویب ڈیسک: دنیا کے 10 امیر ترین انسانوں کی فہرست جاری، ایلون مسک سب سے آگے، 53 سالہ ایلون مسک کے پاس کل دولت 423 بلین ڈالرز ہے، دوسری پوزیشن پر فیس بک کے بانی مارک زکر برگ ہیں۔
جون 2025 کے آغاز میں فوربس کی نئی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے ہیں۔ ان کی دولت کا تخمینہ 423 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، جو مئی میں Tesla کی روبوٹیکسی لانچ کی خبروں کے باعث اسٹاک میں 23 فیصد اضافے سے ہوا، مارک زکر برگ دوسرےنمبر پر ہیں، 41 سالہ مارک زکر برگ 224 بلین ڈالرز کے مالک ہیں۔
ٹاپ ٹین کی فہرست میں تیسرے نمبر پر دنیا کے امیرترین شخص 61 سالہ جیف بیزوس ہیں جو اس وقت 220 بلین ڈالرز کے مالک ہیں، 80 سالہ لیری ایلسن چوتھے نمبر پر 206 بلین ڈالرز کے ساتھ موجود ہیں۔
پانچویں نمبر پر وارن بفیٹ ہیں، 94 سالہ وارن بفیٹ 158 بلین ڈالرز کے مالک ہیں، برنارڈ آرناولٹ کا نام بھی دنیا کے امیرترین لوگوں کی فہرست میں شامل ہے، 76 سالہ برنارڈ آرناولٹ کے پاس 144 بلین ڈالرز ہیں۔
142 بلین ڈالر کے ساتھ 52 سالہ لیری پیج ساتویں، آٹھویں نمبر پر 51 سالہ سرگئی برن 136 بلین ڈالرز، 69 سالہ اسٹیو بالمر 133 بلین ڈالرز کے ساتھ نویں نمبر پر اور ٹاپ ٹین کی فہرست کے آخر میں 89 سالہ امانسیو اورٹیگا 124 بلین ڈالرز کے ساتھ موجود ہیں، جاری ہونے والی اس فہرست میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ہے۔
