نازیبا سینز، اداکار دانش تیمور کو ناظرین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

 نازیبا سینز، اداکار دانش تیمور کو ناظرین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

ویب ڈیسک: پاکستانی ڈراما سیریل ' من مست ملنگ' میں تواتر سے آنے والے رومانوی سینز کے سبب ناظرین نے دانش تیمور کے کردار پر سوال اٹھا دیے۔

تفصیلات کےمطا بق ان دنوں دانش تیمور کاڈراما ' من مست ملنگ' یوٹیوب پر اب تک 500 ملین سے زائد ویوز حاصل کر چکا ہے، ڈرامے کی ابتدائی اقساط کو مثبت ردِعمل ملا اور شوخ سے دیکھا جانے لگا لیکن گزشتہ چند اقساط میں تواتر سے نازیبا سینز دیکھنے کو مل رہے ہیں جن سے ناظرین اب تنگ آچکے ہیں۔

کہانی کبیر خان (دانش تیمور) اور ریا اصغر علی (سحر ہاشمی) کے گرد گھومتی ہے جو ایک حادثے کے بعد دشمن خاندانوں میں بدل جاتے ہیں۔

دانش تیمور بطور 'کبیر' ایک جنونی عاشق کا کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کے کردار کی شدت کے ساتھ ساتھ ڈرامے میں شامل رومانوی مناظر کو بے حد بولڈ قرار دیا جا رہا ہے۔

حالیہ قسط نمبر 41 کے ایک سین میں کبیر، ریا کو زبردستی پکڑ کر رقص کرتا نظر آیا تھا جسے ناظرین نے نہ صرف ناپسند کیا بلکہ اسے ہراسانی سے تعبیر بھی کیا، اب نئی قسط میں بھی بولڈ سینز کو شامل کیا گیا ہے جنکو دیکھ کر ناظرین اب دانش تیمور کے کردار پر ہی سوال اٹھانے لگے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ 'سمجھ نہیں آتا دانش تیمور شادی شدہ ہوتے ہوئے ایسے بیہودہ ڈرامے کیوں کیے جارہے ہیں؟' ایک اور صارف نے لکھا کہ 'دانش تیمور کو ایسے نازیبا سین فلماتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔'

ایک ناقد نے لکھا کہ 'دانش تیمور ڈراما سائن کرنے سے پہلے شرط رکھتے ہونگے کہ گندے سینز شوٹ کرنے ہوں گے لازمی' جبکہ ایک اور ناقد نے لکھا کہ 'دانش تیمور تو پاکستانی عمران ہاشمی بن چکے ہیں۔'

Watch Live Public News