امریکی صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل شخص قرار دےد یا

امریکی صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل شخص قرار دےد یا

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان پر جارحیت جاری رکھنے والے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو پاگل شخص قرار دے دیا۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر سخت لہجے میں بات کی۔ٹرمپ لبنان میں جارحیت جاری رکھنے پر نیتن یاہو کے ساتھ انتہائی بدزبانی سےپیش آئے۔ 

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق وجہ یہ تھی کہ ایران نے لبنان میں اسرائیلی حملےجاری رہنے کی صورت میں امریکا سے بات چیت روکنے کی دھمکی دیدی تھی۔ 

ویب سائٹ کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو پاگل کےساتھ ساتھ ناشکرا بھی کہا۔صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ بیروت پر حملے نہیں ہونے چاہیں اور خبردار کیا کہ اسرائیل نے یہ اقدام کیا تو وہ دنیا میں مزید تنہا ہوجائے گا۔

ویب سائٹ کے مطابق امریکی صدر نے جتایا کہ انہوں نےکرپشن ٹرائل میں نیتن یاہو کو جیل سے باہر رکھنے میں کیسے مدد کی تھی۔بولے اگر میں نہ ہوتا تو تم جیل میں ہوتے۔میں تمہاری چمڑی بچا رہا ہوں، ہر شخص اب تم سے نفرت کرتا ہے اور ہر شخص اسرائیل سے نفرت کرتا ہے۔

نیوز ویب سائٹ کے مطابق گفتگو کے دوران امریکی صدر ایک بار شدید طیش میں آکر چلا اٹھے کہ تم کیا احمقانہ کام کررہے ہو۔

ایک امریکی اہلکار نے نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ صدر ٹرمپ کے نزدیک نیتن یاہو جارحیت کو غیرمعمولی تناسب سےبڑھا رہے ہیں۔ٹرمپ کو تشویش ہے کہ اسرائیل نے لبنان میں بڑی تعداد میں شہریوں کو قتل کیا ہے اور صرف ایک حزب اللہ کمانڈر کو نشانہ بنانے کی خاطر رہائشی عمارتوں پر عمارتیں تباہ کی جارہی ہیں۔

امریکی اہلکار نے کہا جواب میں نیتن یاہو اوکے، اوکے کہتے رہے۔

Watch Live Public News