(ویب ڈیسک ) نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے سائبر حملوں کی تحقیقات شروع کردیں ۔
وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے اہم اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس میں وزارت آئی ٹی، نیشنل سرٹ، سرٹ کونسل، صوبائی سرٹس کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔اس کے علاوہ اجلاس میں سیکٹورل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے نمائندوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔
ذرائع وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ دشمن ممالک اور ہیکرز تنظیموں نے گزشتہ روز پاکستان پر سائبر حملے کیے، ممکنہ طور پر دو سے تین آئی ایس پیز کی اسٹریمز ہیکنگ کی کوشش کی گئی ۔
سیٹلائٹ کی اپ لنک پر ڈیوائس کے ذریعے ہیکنگ کی کوشش کا بھی امکان ہے۔فرانزک رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق دو نجی ٹی وی چینل اور ایک اپلیکیشن کی ہیکنگ رپورٹ ہوئی ہے،ہیک کیے گئے پلیٹ فارمز کو بحال کردیا گیا ہے۔