لاہور ( پبلک نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نمائشی اقدامات اور دوروں کی بجائے عوام سے کئے گئے وعدہ پورے کریں۔ موجودہ حکومت کی پالیساں ملکی سالمیت کے لیے تشویشناک اور کورونا سے زیادہ خطرناک ہیں۔
منصورہ میں مرکزی نظم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے کسی سودہ بازی اور قومی مؤقف سے انحراف ناقابل قبول ہوگا۔ قوم کشمیر پر حکمرانوں کی طرف سے صدی کے سب سے بڑے یوٹرن کو ناکام بنادے گی۔
انھوں نے کہا کہ حکومت یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد کو فوری طور پر مسترد کرے۔ نبی اکرمﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے کو قانون کے مطابق سزا پر عمل درآمد کو جلد یقینی بنایاجائے۔ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا۔جس میں اقلیتیوں سمیت ہر طبقہ کوبنیادی حقوق حاصل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وقف املاک قانون پر تمام مکتبہ کو فکر سخت تحفظات ہیں جلد مشاورت کے بعد حکمت عملی ترتیب دیں گے۔