کراچی : منظوروسان نے پیشگوئی کی ہے کہ عام انتخابات فروری 2023 کے پہلے ہفتے میں ہوتے دیکھ رہا ہوں، عام انتخابات کااعلان رواں سال کےنومبرمیں ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ مشیرزراعت منظوروسان نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کا احتساب ضرور ہوگاعمران خان، شیخ رشید کونسی جیل میں جائیں گے پہلے اڈیالہ اور خیرپور جیل کہا تھا مگر اب مچ جیل جائیں گے۔ منظوروسان نے کہا کہ دھرنےدھرنےہی ہوتے ہیں دھرنوں سےحکومتیں نہیں جاتی،عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام نے اسے رد کیا، نئی حکومت آٹے اور گھی کی قیمت میں کمی لائی ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید غریب آدمی ہے اسے کون ماریگا، حکومت کسی کو مارنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔