ویب ڈیسک: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بیانیے کی جنگ میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا،وزیراعظم دوسرے ممالک کے سربراہوں اور سفیروں سے بات کررہے ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں اختلافات کے باوجود ریاست کے ساتھ کھڑی ہیں، نوازشریف نے ہمیشہ معاملہ فہمی،عزت و احترام کا رویہ اپنایا۔
مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اطلاع ہے کہ بھارت مدارس کو نشانہ بنا سکتا ہے، بھارت کی جانب سے کارروائی نہ کرنے کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
بھارت کے کارروائی نہ کرنے کا کہنے تک ہمیں تیاررہنا ہوگا،ہم نے دنیا کو یقین دہانی کرائی کہ ہماری طرف سے کوئی کارروائی نہیں ہوگی،ہم صرف اپنے دفاع کی تیاری کررہے ہیں۔