پاکستان امریکہ ایران تنازع میں ثالثی کی صلاحیت رکھتا ہے،سابق امریکی جنرل

 پاکستان امریکہ ایران تنازع میں ثالثی کی صلاحیت رکھتا ہے،سابق امریکی جنرل
کیپشن: پاکستان امریکہ ایران تنازع میں ثالثی کی صلاحیت رکھتا ہے،مارک کمٹ

ویب ڈیسک: سابق امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے پولیٹیکل ملٹری امور جنرل مارک کمٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو امریکی صدر کا اعتماد حاصل ہے۔ پاکستان امریکہ ایران تنازع میں ثالثی کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اپنے بیان میں سابق امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے پولیٹیکل ملٹری امور جنرل مارک کمٹ نے کہا کہ پاکستان نے ثالثی کا کردار سنبھالا اور شاندار انداز میں اپنی ذمہ داری نبھائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تنازع سے پہلے ہی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کے درمیان ایک خاص کیمسٹری موجود تھی۔ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل کے اس تعلق نے پاکستان اور امریکہ دونوں کو اس معاملے میں بہت فائدہ پہنچایا۔

Watch Live Public News