صدر ٹرمپ نے نائیجیریا کو فوجی کارروائی کی دھمکی دیدی

صدر ٹرمپ نے نائیجیریا کو فوجی کارروائی کی دھمکی دیدی
کیپشن: صدر ٹرمپ نے نائیجیریا کو فوجی کارروائی کی دھمکی دیدی

 ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائجیریا میں مذہبی تشدد کو روکنے کیلئے فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر نائجیریا عیسائیوں کے قتل عام پر قابو پانے میں ناکام رہا تو پینٹاگون فوراً فوجی کارروائی شروع کرے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نائجیریا کو تمام امداد بند کر دے گا اور اگر فوجی بھیجے گئے تو وہ "مکمل طاقت" سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ انھوں نے نائجیریا کی حکومت کو "بدنام ملک" قرار دیتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر حملہ کیا گیا تو وہ سخت اور فیصلہ کن ہوگا۔

نائجیریا کی حکومت نے اس دھمکی پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا، اور وائٹ ہاؤس بھی فوجی کارروائی کی نوعیت یا وقت پر تبصرہ کرنے سے گریز کر رہا ہے۔

نائجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو نے ٹرمپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نائجیریا مذہبی عدم برداشت کا ملک نہیں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ نائجیریا حکومت اپنے شہریوں کے مذہبی حقوق کے تحفظ کیلئے آئینی طور پر پُرعزم ہے اور اس ملک میں مذہبی تنوع کا احترام کیا جاتا ہے۔

نائجیریا کی وزارتِ خارجہ نے بھی کہا کہ ملک دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے گا، اور امید ظاہر کی کہ امریکا نائجیریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو برقرار رکھے گا۔

واضح رہے کہ مغربی افریقہ میں امریکی فوجی موجودگی گزشتہ سال کم ہوئی تھی جب ایک ہزار امریکی فوجی نائجر سے واپس بلائے گئے تھے۔ اس وقت افریقہ میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈہ جبوتی میں ہے، جہاں پانچ ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں۔

Watch Live Public News