ایرانی صدر کا جوہری تنصیبات “زیادہ قوت کے ساتھ” دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان 

ایرانی صدر کا جوہری تنصیبات “زیادہ قوت کے ساتھ” دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان 

(ویب ڈیسک ) ایران کے صدر مسعود پزشکیان  کا کہنا ہے کہ تہران اپنے جوہری تنصیبات کو دوبارہ تعمیر کرے گا۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایران  جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواہاں نہیں ہے۔

خیال رہے کہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر تہران ان تنصیبات کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کرتا ہے جنہیں امریکا نے جون میں بمباری کے ذریعے تباہ کیا تھا، تو وہ ایران کے جوہری مقامات پر ایک اور حملے کا حکم دیں گے۔

ایرانی صدر  پزشکیان نے یہ بات ملک کی ایٹمی توانائی تنظیم کے دورے کے دوران کہی، جہاں انہوں نے ایران کی جوہری صنعت کے سینئر عہدیداروں سے ملاقات کی۔

ایرانی صدر نے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ “عمارتوں اور کارخانوں کو تباہ کرنا ہمارے لیے کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرے گا، ہم انہیں اور زیادہ طاقت کے ساتھ  دوبارہ تعمیر کریں گے”۔

یاد رہے کہ رواں سال جون میں امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ یہ تنصیبات ایک ایسے پروگرام کا حصہ تھیں جو جوہری ہتھیار تیار کرنے کے لیے بنایا گیا تھا، جبکہ ایران کا مؤقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر شہری مقاصد کے لیے ہے۔

ایرانی صدر نے جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے کہا کہ “یہ سب عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہے،بیماریوں کے لیے، عوام کی صحت کے لیے”۔

Watch Live Public News