ویب ڈیسک:’ میری بگو‘ نامی جوڑی جس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر راتوں رات شہرت حاصل کی ان کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے اب کوریا کی عوام بھی اس ڈائیلاگ کو استعمال کرتے ہوئے ویڈیوز بنا رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس کو صارفین بہت پسند کررہے ہیں اور کمنٹس سیکشن میں دلچسپ تبصرے کررہے ہیں، کورین لڑکوں کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جارہا ہے۔
منظرعام پر آنے والی یہ ویڈیو انسٹاگرام پر بنے اکاؤنٹ ’koreawalay‘ پر اپلوڈ کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا صارفین کو بھا گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کورین لڑکا دوسرے لڑکے کو جو ’نادیہ‘ کی طرح ایکٹنگ کررہا ہے اُس کو وہی پاکستانی جوڑے والے ڈائیلاگ سے پکارتا ہے۔
لڑکے نے پہلےشعر سنایا پھر ’ میری بگو‘ والا ڈائیلاگ بولا جس کو بہت پسند کیا جارہا ہے جبکہ دونوں لڑکوں کے اپنائے گئے انداز کو بھی سراہا جارہا ہے، اس ویڈیو کو اب تک 1.8 ملین لائیکس مل چکے ہیں اور 18.8k کمنٹس آچکے ہیں۔