’میری آئسکریم کیوں کھائی‘بچے نے والدہ کو گرفتار کروانے کیلئے پولیس بلالی

’میری آئسکریم کیوں کھائی‘بچے نے والدہ کو گرفتار کروانے کیلئے پولیس بلالی

ویب ڈیسک: آئس کریم کے نہ صرف بڑے شوقین ہیں بلکہ کے بچے بھی گرمی ہو یا سردی اس کو کھاتے نظر آتے ہیں، آئس کریم کھانے کے معاملہ میں بچے تقریباً خودغرض ہوتے ہیں جیسا کے اس واقعہ میں ہوا جہاں 4 سالہ بچے نے اپنی والدہ کو سبق سیکھانے کے لئےپولیس کو کال کردی۔

امریکی ریاست وسکنسن کے علاقے ماؤنٹ Pleasant سے تعلق رکھنے والے 4 سالہ بچے نے ماں کو سبق سکھانے کے لیے 911 پر کال ملائی، 911 کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو بچے کی جانب بھیجا گیا کیونکہ بچے نے فون پر کہا تھا کہ اس کی ماں کو قید کیا جانا چاہیے۔

بچے نے 911 آپریٹر کو کہا کہ 'میری ممی بہت بری ہیں'۔

آپریٹر نے پوچھا کہ 'ٹھیک ہے مگر ہوا کیا ہے؟ تو بچے نے کہا کہ یہاں آئیں اور میری ممی کو گرفتار کرلیں'۔

اس موقع پر بچے کی ماں نے فون لے لیا اور آپریٹر کو کہا کہ 'اوہ اس نے فون ملا دیا ہے یہ بس 4 سال کا ہے'۔

اس کے بعد ماں نے ہنستے ہوئے اعتراف کیا کہ 'میں نے بیٹے کی آئس کریم کھالی تھی تو شاید اسی لیے اس نے 911 سے رابطہ کیا'۔

آپریٹر نے پس منظرسے بچے کی آواز سنی جو غصے سے چلا رہا تھا، اس وجہ پولیس اہلکاروں کو بچے کے گھر بھیجا گیا تاکہ دیکھا جاسکے کہ آئس کریم کھانے کی بات کسی سنگین صورتحال کو چھپانے کا بہانہ تو نہیں۔

جب اہلکار وہاں پہنچے تو بچے نے تصدیق کی کہ ماں نے اس کی آئس کریم کھالی تھی اور مطالبہ کیا کہ ماں کو جیل بھیجا جائے۔

Watch Live Public News