ویب ڈیسک:’ میری بگو‘ نامی جوڑی جس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر راتوں رات شہرت حاصل کی، سوشل میڈیا پر اس جوڑے کی نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں لڑکے نے بتایا کہ یہ نادر نہیں بلکہ نادیہ ہے۔
ایک انٹرویو میں ’ نادیہ میری سونی‘ ڈائیلاگ بولنے والے لڑکے نے بتایا کہ اُس کی ’ لومیرج‘ ہوئی ہے، 6 ماہ قبل ہم نے شادی کی، اپنی محبت کی شادی کے بارے بتاتے ہوئے لڑکے کا کہنا تھا کہ ہم سکول میں اکٹھے پڑھتے تھے اور محبت ہوگئی۔
لڑکے نے اپنی پسند کی شادی سے متعلق بتایا کہ یہ ’ میری سونی سوانی نادیہ ہے، نادر نہیں ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے اے آئی سے ایڈیٹ کرکے بنائی ہے، میری اہلیہ ہے اور اس کا نام نادیہ ہے۔
سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ یہ پیروں اور ہاتھ سے لڑکی نہیں لگ رہی اس پر لڑکے نے جواب دیا کہ یہ دیہات کی رہنے والی ہے اس لئے ایسا لگتا ہے۔
نادیہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ویوز لینے کے لئے میری ایسی تصاویر بنا کر وائرل کررہے ہیں۔