میری شادی 12 سال کی عمر میں ہوئی، سینئر اداکارہ نوشابہ بی بی

میری شادی 12 سال کی عمر میں ہوئی، سینئر اداکارہ نوشابہ بی بی
کیپشن: میری شادی 12 سال کی عمر میں ہوئی، سینئر اداکارہ نوشابہ بی بی

ویب ڈیسک: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نوشابہ بی بی ، جنہیں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر اپنے پشتون کرداروں کے لیے جانا جاتا ہے، نے بتایا کہ ان کی شادی 12 سال کی عمر میں ہوئی اور 14 سال کی عمر میں وہ ماں بن گئیں۔

انہوں نے کہا، "مجھے کبھی کیریئر یا تعلیم کے لیے وقت نہیں ملا کیونکہ میری شادی بہت کم عمری میں ہو گئی تھی۔ میں گڑیوں سے کھیل رہی تھی کہ ایک دن مجھے شادی کے لیے تیار کرنےکا  کہا گیا۔ بس مجھے ایک لپ اسٹک دی گئی اور میں خوشی خوشی شادی کے بندھن میں بندھ گئی، کیونکہ اس عمر میں بچوں کو شادی کی حقیقت کا کوئی اندازہ نہیں ہوتا۔"

نوشابہ بی بی نے مزید بتایا کہ ان کی شادی میں عمر کا فرق 23 سال تھا اور یہ شادی ان کی خالہ کے اصرار پر ہوئی۔ "میرے شوہر نے ہمیشہ میرے اداکاری کے کیریئر میں میرا ساتھ دیا، حالانکہ میرے والد بہت سخت تھے۔"

اداکارہ نے اپنی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں اور وہ اپنے خاندان کے ساتھ خوشحال زندگی گزار رہی ہیں۔

Watch Live Public News