سکھوں کی عالمی سطح پر  ٹارگٹ کلنگ میں ملوث فاشٹ مودی کا دہشتگرد نیٹ ورک بے نقاب

سکھوں کی عالمی سطح پر  ٹارگٹ کلنگ میں ملوث فاشٹ مودی کا دہشتگرد نیٹ ورک بے نقاب
کیپشن: سکھوں کی عالمی سطح پر  ٹارگٹ کلنگ میں ملوث فاشٹ مودی کا دہشتگرد نیٹ ورک بے نقاب

ویب ڈیسک: سکھوں کی عالمی سطح پر  ٹارگٹ کلنگ میں ملوث فاشٹ مودی کا دہشتگرد نیٹ ورک بے نقاب۔ سفاک مودی  ہندوتوا نظریے کے تحت سرحد پار دہشت گردی اور  ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

انتہا پسند مودی  حکومت کی سرپرستی میں بیرون ملک سکھوں کے قتل عام  کی مذموم سازش ناکام ۔ عالمی جریدے دی گارڈین کے مطابق کینیڈا نے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہندوستانی گروہ  بشنوئی گینگ کو دہشت گرد قرار دے دیا۔ لارنس بشنوئی  کا مجرمانہ نیٹ ورک  بیرون ِملک ہائی پروفائل  ٹارگٹ کلنگ  تک پھیل چکا ہے۔کینیڈین حکومت کے مطابق بشنوئی گینگ  معروف سکھ کارکن ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہے۔

 دی گارڈین کے مطابق  ہندوستانی بشنوئی گینگ  تارکین وطن  سے بھتہ خوری ، ڈرانے دھمکانے اور قتل  میں ملوث ہے۔ کینیڈین حکومت کے مطابق بشنوئی گینگ  بھارتی حکومت  سے مبینہ روابط رکھتا ہے۔ کینیڈین حکام  کے مطابق  بھارت نے بشنوئی گینگ کی مدد سے نجر کے قتل کی منصوبہ بندی کی اور حکم دیا۔

پبلک سیفٹی کے وزیر گیری آنند سنگھری نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم کی  نامزدگی سے اثاثے  ضبط کرنے اور  جرائم کا مقابلہ کرنے  میں مدد ملے گی ۔

دی  انڈین ایکسپریس کے مطابق بشنوئی گینگ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے اور بھتہ خوری   پر بات کرنے والے ریڈیو اسٹیشن پر بھی حملہ ہوا۔  پنجابی، ہندی ریڈیو اسٹیشن پر  29 ستمبر  کی درمیانی شب فائرنگ ہوئی۔ کینیڈین پولیس کے مطابق  فائرنگ سمیت دیگر وارداتوں کے  کیسز مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ سے جُڑے ہیں۔

درندہ صفت مودی  آمرانہ  طرز حکمرانی برقرار رکھنے کیلئے سمندر پار بھی اقلیتوں  کی آواز خاموش کرنے میں مصروف ہے۔ شرپسند مودی امن کی بجائے عالمی سطح پر ریاستی دہشت گردی کو فروغ  دے رہا ہے۔

Watch Live Public News