ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام ممبران قومی اسمبلی اجلاس میں حاضری لگانے کے بعد اسمبلی اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج بھی کریں گے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے ارکان اسمبلی کو احتجاج میں شرکت کی ہدایات جاری کردی ہیں۔