پی ٹی آئی کے مزید 28 ایم این ایز قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے

پی ٹی آئی کے مزید 28 ایم این ایز قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے
کیپشن: پی ٹی آئی کے مزید 28 ایم این ایز قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے مزید 28 ایم این ایز نے بانی کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے دیئے۔ جس کے بعد مستعفی اراکین کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اراکین نے اپنے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کے آفس میں جمع کروا دیئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے 6 اراکین قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق کمیٹی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے والوں میں جنید اکبر، عامر ڈوگر، ثنااللہ مستی خیل، ڈاکٹر ضیاء الدین، جاوید اقبال اور حاجی امتیاز احمد شامل ہیں۔

Watch Live Public News