عمران خان نے کیا ہدایات دیں؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

عمران خان نے کیا ہدایات دیں؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

(ویب ڈیسک ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی استعفیٰ قبول نہیں کر رہے ہیں لیکن ہمارا فیصلہ اٹل ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات واضح ہیں ہم استعفے واپس نہیں لیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ تمام اراکین قومی اسمبلی استعفے دے چکے ہیں۔ صرف لوگ رہ گئے ہیں جو ملک سے باہر ہیں ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جس طرح دہشتگردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا اسی طرح زلزلے  اور سیلاب کے خلاف بھی نیشنل ایکشن پلان بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  کوئی ایسی پالیسی بنانی چاہیے جس میں پنجاب یا خیبر پختونخوا نہیں بلکہ پاکستان ہو۔ نقصان کسی بھی صوبے کا ہو یہ پاکستان اور ہمارے بھائیوں کا نقصان ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیاست میں کوئی دوست دشمن نہیں ہوتا۔ بلکہ پالیسی چلتی ہے۔ وقت کے ساتھ سیاسی دشمن دوست اور دوست سیاسی حریف بھی بن جاتے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان  کا ہر فیصلہ قابل قبول ہے اور انہوں نے وجوہات بھی بتائی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ فی الحال ہمارے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہی ہیں۔ عمران کان نے محمود اچکزئی کو نامزد ضرور کیا ہے اگر عدالتی اسٹے نہیں ملتے تو محمود اچکزئی ہی اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا  کہ عمران خان نے کہا ہے کہ قوم، ملک آزاد عدلیہ اور جمہوریت کی خاطر میں بات کرنے کو تیار ہوں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا حکومت کے ساتھ بیٹھنے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی۔

Watch Live Public News