افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ  نے گزشتہ 1 ماہ میں طالبان رجیم کیخلاف 43 کارروائیاں کیں 

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ  نے گزشتہ 1 ماہ میں طالبان رجیم کیخلاف 43 کارروائیاں کیں 

(ویب ڈیسک ) افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ میں طالبان رجیم کے خلاف 43 کارروائیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

اے یو ایف کے مطابق کارروائیاں افغانستان کے 14 صوبوں میں کی گئیں۔ اے یو ایف ترجمان حکمت اللہ کاکر کا کہنا ہے کہ کارروائیوں میں 74 طالبان اہلکار ہلاک جبکہ 35 زخمی ہوئے۔

طالبان رجیم کے خلاف کو اے یو ایف کی مزاحمتی کارروائیوں کا سلسلہ مختلف صوبوں میں بدستور جاری ہے۔2 ستمبر کو اے یو ایف کی جانب سے کابل میں طالبان امر بالمعروف کے اہلکار قاری آغا گل کو نشانہ بنایا گیا ۔

اس حوالے سے اے یو ایف کا کہنا ہے کہ قاری آغا گل کابل کے شہریوں کو ہراساں اور نوجوانوں کی تذلیل میں ملوث تھا۔

1 ستمبر کو اے یو ایف نے سرپل میں طالبان رجیم کی چوتھی بٹالین کے ایک اہلکار کو نشانہ بنایا۔کارروائی میں 1 اہلکار ہلاک ہوا ۔

Watch Live Public News