کراچی (پبلک نیوز) پیپلزپارٹی سندھ کے ترجمان عاجز دھامرا نے کہا ہے کہ غیر جانبدار احتساب ہوا تو ملک کا سب سے بڑا چور عمران خان نکلے گا۔ ندیم بابر کی تمام کرپشن کی ذمہ داری پی ٹی آئی سرکار پر ہے۔
مراد سعید کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا پورا ٹبر چور ہے۔ عمران نیازی ان چوروں کے ٹولے کے سربراہ ہیں۔ پاکستان کے تمام مافیاز بنی گالا میں پل رہی ہیں۔ غیر جانبدار احتساب ہوا تو ملک کا سب سے بڑا چور عمران خان نکلے گا۔
عاجز دھامرا نے مزید کہا کہ مواصلات وزارت میں کرپشن پر مراد سعید کو جواب دینا ہوگا۔ جہانگیر ترین کرپٹ ہے تو ان کا سربراہ کیسے صادق ہو سکتا ہے۔ مراد سعید! آپ عمران خان کے پیچھے چھپ نہیں سکتے۔ ندیم بابر کی تمام کرپشن کی ذمہ داری پی ٹی آئی سرکار پر ہے۔ اب ان کی چیخیں بنی گالا سے نکل کر پورا ملک سنے گا۔