پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس 47758 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس 47758 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا

کراچی (پبلک نیوز) اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کار سرگرم ہو گئے، 100 انڈیکس میں 305 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے.

کراچی اسٹاک ایکسچینج کے مطابق 100 انڈیکس 0.64 فیصد اضافے سے 47758 کی سطح پر بند ہوا جبکہ 16.16 ارب روپے مالیت کے 44.25 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا.شئیرز کی قیمت بڑھنے پر مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 42 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے.

دوسری جانب ڈالر ریٹ میں بھی اضافہ نوٹ کیا گیا ہے. انٹر بینک میں ڈالر 22 پیسے مہنگا ہوگیا. رپورٹس کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر اکتوبر 2020 کی بلند سطح 163.89 روپے پر بند ہوا.ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتے تجارتی خسارے پر روپے پر دباو دیکھا جارہاہے ،جولائی 2021 میں تجارتی خسارہ 81 فیصد بڑھ کر 3 ارب 6 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے ، جولائی میں درآمدات 47 فیصد اضافے سے 5ارب 41 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں.دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہو کر 164 روپے ہے۔

ماہرین کے مطابق کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کا تما م تر فوکس ترسیلات زر پر ہوگا .

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔