میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی کا اچانک ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان کا دورہ

میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی کا اچانک ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان کا دورہ

ویب ڈیسک: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے مشیر برائےصحت میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی کا اچانک ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان کا دورہ،انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی صحت سہولیات کا جائزہ لیا۔

مشیر صحت کا ایمرجنسی وارڈ، میڈیسن سٹور، او پی ڈی سمیت ہسپتال کے دیگر شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔

صوبائی مشیر صحت نے طبی عملے کی موجودگی اور مریضوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

  میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کی روشنی میں مریضوں کو تمام طبی سہولیات ہسپتال میں فراہم کی جا رہی ہیں۔

ایم ایس، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر متعلقہ سٹاف کی حاضری اور انکا مریضوں کے ساتھ بہترین رویہ دیکھ کر خوشی ہوئی ۔

صوبائی مشیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان باقی ہسپتالوں کے لیے کی صحت سہولیات کی فراہمی میں ایک مثال ہے،مریضوں کو ہسپتال سے مفت ادویات کی فراہمی جاری ہے۔ 

Watch Live Public News