ویب ڈیسک: پاکستان کے ڈرگ ٹیسٹنگ معیار پر عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سینٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیب (سی ڈی ایل) کراچی کے معیار کو تسلیم کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کو خط میں سی ڈی ایل کی پری کوالیفیکیشن سے آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ لیب کے ٹیسٹنگ اسٹینڈرڈز عالمی معیار کے مطابق ہیں۔ جنوری میں عالمی ادارے کی ٹیم نے لیب کا تفصیلی معائنہ کیا تھا، جس کے بعد سی ڈی ایل میں تجویز کردہ اصلاحات عمل میں لائی گئیں۔
سی ڈی ایل کی ڈبلیو ایچ او پری کوالیفیکیشن سے فارما ایکسپورٹ میں اضافہ متوقع ہے اور عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہو گی۔