ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے اینٹی کرپشن کوڈ کی متعدد خلاف ورزیوں پر امریکا کے کرکٹر بودوگم اخیلیش ریڈی پر آٹھ سال کی پابندی عائد کر دی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بودوگم اخیلیش ریڈی اینٹی کرپشن کوڈ کی تین مختلف شقوں کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، جس کے بعد ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرتے ہوئے آٹھ سال کی پابندی نافذ کی گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ خلاف ورزیاں ابوظبی ٹی ٹین لیگ 2025 کے دوران سامنے آئیں، جہاں کرکٹر نے اینٹی کرپشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔
آئی سی سی کے مطابق بودوگم اخیلیش ریڈی کی آٹھ سالہ پابندی کا اطلاق 21 نومبر 2025 سے ہوگا، جس کے دوران وہ کرکٹ کی کسی بھی ایسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے جو آئی سی سی یا اس کے رکن بورڈز کے دائرہ اختیار میں آتی ہو۔