بڑھتا تجارتی خسارہ حکومت کیلئے بڑا چیلنج بن گیا

بڑھتا تجارتی خسارہ حکومت کیلئے بڑا چیلنج بن گیا
کراچی (پبلک نیو) بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ حکومت کیلئے بڑا چیلنج بن گیا۔ تجارتی خسارہ 20 ارب 59 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ ادارہ شماریات نے تجارتی اعدادو شمار جاری کردیئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں تجارتی خسارہ 20 ارب 59 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا۔ گذشتہ برس کے اسی عرصہ کے مقابلے تجارتی خسارہ 111.74 فیصد بڑھا۔ جولائی سے نومبر برآمدات 12 ارب 34 کروڑ ڈالرز رہیں۔ اسی دوران درآمدات کا حجم 32 ارب 93 کروڑ ڈالرز رہا۔ پانچ ماہ میں گذشتہ برس کے مقابلے برآمدات میں 26.68 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی سے نومبر تک گذشتہ برس کے مقابلے میں درآمدات 69.17 فیصد بڑھیں۔ نومبر 2021 میں برآمدات 2 ارب 88 کروڑ ڈالرز رہیں۔ نومبر 2021 میں 7 ارب 84 کروڑ ڈالرز کی درآمدات کی گئیں۔ نومبر 2021 میں تجارتی خسارہ 4 ارب 96 کروڑ ڈالرز رہا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔