کابینہ اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ کے سونے کی ویڈیو وائرل

کابینہ اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ کے سونے کی ویڈیو وائرل
کیپشن: کابینہ اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ کے سونے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں ہونے والے ایک کابینہ اجلاس کے دوران نیند سے لڑتے ہوئے نظر آئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں صدر ٹرمپ کو 2 گھنٹے 18 منٹ طویل اجلاس کے دوران متعدد بار آنکھیں بند کرتے اور کرسی میں آگے پیچھے جھولتے ہوئے دکھایا گیا۔ بعض اوقات وہ اپنی آنکھیں کھلی رکھنے میں بھی مشکل محسوس کرتے تھے، جب کہ کابینہ ارکان اپنی کارکردگی پیش کر رہے تھے۔

اگرچہ اجلاس کے آغاز میں صدر ٹرمپ نے میڈیا کی اُس کوریج پر تنقید کی تھی جس میں اُن کی عمر کے سبب پیش آنے والے چیلنجز پر بات کی گئی تھی، لیکن جب پوچھا گیا کہ کیا وہ سو رہے تھے تو وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے جواب دیا کہ "صدر پوری توجہ سے سن رہے تھے اور اجلاس کی سربراہی کر رہے تھے۔"

یہ گزشتہ ایک ماہ میں دوسرا موقع ہے جب صدر ٹرمپ کسی سرکاری تقریب کے دوران نیند سے لڑتے ہوئے نظر آئے۔ 6 نومبر کو اوول آفس میں بھی ان کی آنکھیں چند لمحوں کے لیے بند ہو گئی تھیں، جس پر میڈیا نے ان کی عمر اور توانائی پر سوالات اٹھائے تھے۔

صدر ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں اس کوریج پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے صدر کے معالج کی جانب سے کیے گئے "ایڈوانسڈ امیجنگ ٹیسٹس" کی رپورٹ جاری کی، جس میں ان کی صحت کو "بہترین" قرار دیا گیا۔ تاہم ماہرین کے مطابق یہ واضح نہیں کہ کون سے ٹیسٹ کیے گئے اور ان کے نتائج کی اصل حیثیت کیا ہے۔

Watch Live Public News