ویب ڈیسک: موٹر سائیکل پر دونوں سوار ہیلمٹ پہنیں گے اور کار میں ڈرائیور کیساتھ بیٹھنے والا بھی سیٹ بیلٹ لگائے گا، آج سے عمل درآمد شروع ہوگیا۔
سی ٹی او لاہور اطہر وحید کا کہنا تھا کہا ٹریفک وارڈنز نے 8 گھنٹوں کی شفٹ کے دوران ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ پر 2500 افراد کیخلاف کارروائی کی ۔
ایک ہفتہ کی اگاہی مہم دینے کے بعد آج سے باقاعدہ عمل درآمد شروع کر رھے ہیں۔
اگر کوئی بھی ٹریفک آفیسر ہیلمٹ یا سیٹ بیلٹ کا استعمال کرتا نظر نہیں ائے گا تو اس کو موقع پر معطل کر دیا جائے گا۔