ویب ڈیسک: اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے وفد کا اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن اور ایس آئی ایف سی کا اہم دورہ، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کو سراہا گیا ۔
اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن ( او پی جی ایف) کے وفد نےاوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ( او پی ایف) اور ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا، اوورسیز پاکستانیوں کی بے پناہ کاوشوں کی بدولت ترسیلات زر میں اضافہ ، ملکی معیشت کے استحکام میں معاون ثابت ہوا۔

اجلا س کے دوران اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن نے فلاحی اقدامات پر بریفنگ دی، او پی ایف حکام نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر اظہار تشکر کیا۔

ایس آئی ایف سی کی جانب سے مختلف پہلوؤں اور ملک میں کاروباری ماحول کی بہتری کے حوالے سے اہم کامیابیوں پر بریفنگ دی گئی۔

پاکستانی معیشت میں اوورسیز پاکستانیوں کا اہم کردار، پاکستان کی فلاح و بہبود کے لیے پر عزم ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے ہر حال میں اپنے ملک کی ترقی کے لیے کام جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔
