شب برات پر ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

شب برات پر ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان
کیپشن: شب برات پر ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی) نے شب برات کے موقع پر گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آج شب برات کے دوران سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ایس ایس جی سی کے مطابق، شب برات کے موقع پر گیس کی سپلائی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آئے گی، تاکہ شہریوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

آج رات ملک بھر میں رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کی رات مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی جا رہی ہے، جہاں گھروں میں عبادات اور مساجد میں چراغاں اور ذکر و اذکار کی محافل کا اہتمام کیا گیا ہے۔ لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کرنے کے ساتھ ساتھ نفلی روزے بھی رکھیں گے۔

Watch Live Public News