ڈی آئی خان: اے این پی کے سٹی میئر کے امیدوار کی قاتل تیسری بیوی نکلی

ڈی آئی خان: اے این پی کے سٹی میئر کے امیدوار کی قاتل تیسری بیوی نکلی

ڈیرہ اسماعیل خان عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر اور تحصیل مئیر ڈیرہ کے امیدوار عمر خطاب شیرانی کی قاتل تیسری بیوی نکلی. خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ بعدازاں ملزمان کو میڈیا کے سامنے بھی پیش کردیا گیا.

ڈی پی او ڈیرہ نجم الحسنین لیاقت نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ پولیس نے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر اور تحصیل مئیر ڈیرہ کے امیدوار عمر خطاب شیرانی کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ قتل کی واردات میں عمر خطاب کی تیسری بیوی ملوث ہے۔ تیسری بیوی انیتہ قاتلوں کی ساتھی نکلی۔ عمر خطاب شیرانی بلدیاتی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار برائے سٹی مئیر تھے۔ عمر خطاب شیرانی کو بلدیاتی الیکشن سے ایک دن قبل قتل کیا گیا تھا۔

ڈی پی او نجم الحسنین لیاقت کہا کہ واقعہ میں ملوث بیوی سمیت تین افراد کو آلہِ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عمر خطاب کا قتل سیاسی ہے نہ دہشت گردی کا عنصر ہے، خالصتاََ خانگی واقعہ ہے۔ بیوی نے آپنے اشنا عبدالحکیم کے ساتھ مل کر یہ گھناؤنا کھیل کھیلاہے۔ تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے گہری تفتیش کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا۔

Watch Live Public News