پبلک نیوز: پی آئی اے نے سیالکوٹ سے دبئی کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا۔ پہلی پرواز پی کے 179 کے ذریعے 165 مسافر روانہ ہوئے۔ سیالکوٹ ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ سیالکوٹ سے دبئی کی پروازوں کے آغاز سے سیالکوٹ اور گردو نواح کے علاقہ جات کے مسافروں کو براہ راست سفری سہولت میسر آ گئی ہے۔ پی آئی اے پاکستان کے مختلف شہروں سے ہفتہ وار 31 پروازیں دبئی کے لئے چلا رہی ہے۔ سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے بڑے شہروں کو مسافروں کی ضروریات کے مطابق دنیا سے منسلک کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی عثمان ڈار، صوبائی وزیر چوہدری اخلاق اور پی آئی اے جنرل مینیجر پسنجر سیلز محمد شفیق نے ائر پورٹ سے مسافروں کو رخصت کیا۔