این ایس سی اجلاس میں دو بڑے فیصلے لئے گئے، وزیراعظم

این ایس سی اجلاس میں دو بڑے فیصلے لئے گئے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ این ایس سی نے طویل مشاورت کے بعد دو بڑے فیصلے لئے ہیں ۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے گھنٹوں غوروخوض کے بعد اہم فیصلے لئے ہیں ، این ایس سی اجلاس میں 2 بڑے فیصلے بھی کئے گئے ہیں ۔ وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ریاست رٹ چیلنج کرنیوالے دہشتگردوں کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائے گی ، ملک میں امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ اقتصادی روڈ میپ معیشت کی بحالی کیساتھ عوام کو ریلیف فراہم کرے گا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔