ویب ڈیسک: نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی نے عہدہ سنبھالتے ہی بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سابق میئر ایرک ایڈمز کے متعدد انتظامی اقدامات منسوخ کر دیے۔
میئر آفس سے جاری بیان کے مطابق ظہران ممدانی نے ایرک ایڈمز کے وہ تمام فیصلے کالعدم قرار دے دیے جو 26 ستمبر 2024 کے بعد کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ یہی وہ تاریخ ہے جب سابق میئر ایرک ایڈمز پر رشوت اور فراڈ کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔
منسوخ کیے گئے فیصلوں میں نیویارک شہر کے لیے یہود دشمنی کی وہ وضاحت بھی شامل ہے جسے ہولوکاسٹ یادگار اتحاد (IHRA) نے منظور کیا تھا۔
میئر ظہران ممدانی کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد شہری پالیسیوں میں شفافیت، غیر جانبداری اور جمہوری اقدار کو یقینی بنانا ہے، جبکہ اس فیصلے کو نیویارک کی سیاسی فضا میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔