سابق بھارتی فضائیہ پائلٹ ابھی نندن ورتھمان نے کمرشل ایوی ایشن میں قدم رکھ دیا

سابق بھارتی فضائیہ پائلٹ ابھی نندن ورتھمان نے کمرشل ایوی ایشن میں قدم رکھ دیا

(ویب ڈیسک)سابق بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن ابھی نندن ورتھمان نے فضائیہ سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے بعد کمرشل ایوی ایشن کا رخ کر لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 2019 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان فضائی جھڑپ کے بعد پاک فوج کے ہاتھوں گرفتار  ہونے والے ابھی نندن نے اگست میں گوا کی علاقائی ایئرلائن FLY91 میں بطور پائلٹ شمولیت اختیار کی۔انہوں نے بھارتی فضائیہ میں تقریباً 22 سال خدمات انجام دیں اور اب کمرشل ایوی ایشن سے وابستہ ہوئے ہیں۔

ابھی نندن نے اپنی نئی ملازمت کے حوالے سے تاحال کوئی عوامی بیان جاری نہیں کیا۔ FLY91 کے ترجمان نے بھی انفرادی ملازمین سے متعلق معلومات فراہم کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی تفصیلات نجی ہوتی ہیں۔

FLY91 نے مارچ 2024 میں کمرشل پروازوں کا آغاز کیا تھا۔ ایئرلائن ATR 72-600 طیارے استعمال کرتی ہے اور اس کے آپریشنل اڈے گوا اور حیدرآباد میں ہیں۔

2019 کے پاک بھارت فضائی تصادم:

ابھی نندن فروری 2019 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا۔26 فروری کو بھارت نے بالاکوٹ میں فضائی کارروائی کی کوشش کی تھی تاہم   پاک فضائیہ نے دشمن کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔

اگلے روز 27 فروری کو پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر  دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے۔ایک طیارے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر میں گرا جبکہ ایک آزاد کشمیر میں جہاں  پاک فوج نے اس طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو  گرفتار کرلیا تھا اور پھر بعد ازاں اسے  بھارت کو واپس بھی کردیا گیا تھا۔

Watch Live Public News