ویب ڈیسک: ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر لاہورشہر کے میرج ہالز میں ون ڈش کی سخت مانیٹرنگ جاری، اسسٹنٹ کمشنرز، پیرا اور ضلعی انتظامیہ کی انفورسمنٹ ٹیمیں فیلڈ میں متحرک، تحصیل رائے ونڈ میں 11 معائنوں کے دوران ون ڈش کی 2 خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔
تحصیل صدر میں 15 میرج ہالز کی چیکنگ، تمام ہالز میں ون ڈش قانون کی مکمل پاسداری پائی گئی، علامہ اقبال ٹاؤن کے بینکوئٹ ہالز میں انتظامیہ کے بروقت اقدامات سے زیرو وائلشن رپورٹ کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ہالز کو فوری سیل کرنے اور قانونی کارروائی کا حکم دے دیا، میرج ہالز میں اوقات کار اور ون ڈش کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنرز رات گئے تک فیلڈ میں رہ کر شادی تقریبات کی خود مانیٹرنگ کریں ، شادی ہال مالکان کو ون ڈش مینو کی سختی سے پابندی کرنے کا پابند بنایا جائے ۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ میرج ہالز کے باہر ٹریفک مینجمنٹ کو بھی مانیٹر کیا جائے تاکہ شہریوں کو دشواری نہ ہو، ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والوں سے رعایت نہ برتی جائے۔
زیادہ تر مقامات پر قانون کی پاسداری خوش آئند عمل ہے،شہری ون ڈش کی خلاف ورزی کی اطلاع فوری ضلعی کنٹرول روم کو دیں۔