کورونا سے مزید 34 افراد جاں بحق

کورونا سے مزید 34 افراد جاں بحق

اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے کورونا کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے مزید 34مریض جابحق ہو گئے. این سی او کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 1400افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 32319 ہو گئی ہے. ملک بھر میں کورونا کے 9 لاکھ 6,387مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور ملک میں961085مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں.

ملک بھر میں کورونا سے تاحال22379اموات ہو چکی ہیں. 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں27 4,80ٹیسٹ کئے گئے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔