سوشل میڈیا پر وائرل شخص کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ، مریم نواز اور پاک فوج کے حق میں نعرہ

سوشل میڈیا پر وائرل شخص کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ، مریم نواز اور پاک فوج کے حق میں نعرہ

ویب ڈیسک: حالیہ ہونے والی بارشوں نے ملک کے متعدد اضلاع میں نظام زندگی متاثر کرکے رکھ دیا ہے، عوام کی جانب سے حکومت پر کڑی تنقید کی جارہی ہے، ایک ایسی ہی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں لاہور کے شہری کو نامناسب الفاظ استعمال کرتے دیکھا گیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کو گرفتار کرلیا جس میں وہ معذرت کرتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرفتار شخص اپنے کہے ہوئے الفاظ پر اظہار ندامت کررہا ہے اور معافی مانگ رہا ہے، شہری نے کہا وہ  حکومت پاکستان سے معذرت چاہتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز زندہ باد! پاک فوج زندہ باد!پاکستان زندہ باد!

واضح رہے کہ  شہری نے ویڈیو میں "صاحب اقتدار" اور "صاحب اختیار" سے متعلق "سخت" الفاظ استعمال کئے تھے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔

Watch Live Public News