حکیم شہزاد کا ’سافٹ ویئر ‘ اپ ڈیٹ، گرفتاری کے بعد پہلا بیان

حکیم شہزاد کا ’سافٹ ویئر ‘ اپ ڈیٹ، گرفتاری کے بعد پہلا بیان

ویب ڈیسک: ٹاک ٹاکر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا، سی سی ڈی ملتان نے ٹک ٹاکر کو آج صبح گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد پہلا بیان آگیا۔

تفصیلات کےمطابق گرفتاری کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں ٹاک ٹاکر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کا کہنا تھا کہ وہ شجاع آباد کے رہائشی ہیں، اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کچھ نازیبا الفاظ والی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کیں، جو کہ مجھے نہیں کرنی چاہیے تھیں، سیلاب کے دنوں میں شادی پر بیہودہ ڈانس کروایا جو کہ مجھے بالکل نہیں کرانا چاہیے تھے۔

حکیم شہزاد کا کہنا تھا کہ آج مجھے سی سی ڈی والوں نے بُلایا اور مجھے سمجھایا، میں اپنے کئے پر شرمندہ ہوں۔

 عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ بھی اپنی گفتگو کر شائستہ رکھیں، الفاظ کا چناؤ صیح کریں، شادی پر جو بھی رقم میں نے اکٹھی کی وہ سیلاب زدگان کو دے رہا ہوں، عوام اور افسران سے معافی کا طلب گار ہوں، رحم کی اپیل کرتا ہوں!

واضح رہے کہ  سوشل میڈیا پر  ٹک ٹاکرحکیم شہزاد کے واٹس ایپ وائس میسجز  وائرل ہوئے تھے جن میں وہ انتہائی غیراخلاقی زبان استعمال کررہے ہیں، بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے جن لوگوں کو اپنے ولیمے کےکارڈ دیے تھے ان کو گالیاں دیں اور  جو 10 ہزار نہیں دے کر گئے ان کو بھی گالیاں دیں۔ 

Watch Live Public News