سیلاب کی تازہ ’اپ ڈیٹ‘ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بڑی خبر دیدی

سیلاب کی تازہ ’اپ ڈیٹ‘ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بڑی خبر دیدی

ویب ڈیسک: ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا انڈین کے ڈیم کے پانی کے حوالے سے حساس صورتحال رہی، تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہے ، ہم اس قابل ہوئے کہ آپکے ساتھ اب تمام صورتحال کو شئیر کرسکتے ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہے ، ہم نے لمحہ با لمحہ سی سیلابی صورتحال کے حوالے سے سی ایم صاحبہ کو  اپڈیٹ رکھا ، انڈس واٹر کمیشن، این ڈی ایم اے ،سمیٹ  تمام ادارے متحرک رہے ،  آج بھی انڈین کمیشن  سے ستلج واٹر پر بات کی ۔

سالار ڈیم کے حوالے سے کوئی اپڈیٹ آفیشیلی نہیں بتائی گئی، بھارتی ڈیمز کے معاملے پر پنجاب حکومت نے 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی، سالار ڈیم کی صورتحال پر پاکستانی حکام مسلسل رابطے میں، حساس صورتحال کے باوجود فلڈ کنٹرول سسٹم مؤثر رہا۔

انڈین کمیشن کے ساتھ پانی کے بہاؤ پر روزانہ بات چیت ہوتی ہے، پنجاب میں سیلابی صورتحال کے لیے ریلیف فورسز ہائی الرٹ ہے، ڈیمز اور ہیڈ ورکس پر پانی کی سطح کا گھنٹہ وار جائزہ لیا جارہا ہے۔

سالار ڈیم پر بھارت کی خاموشی تشویش کا باعث ہے، فلڈ ایمرجنسی کے حوالے سے تمام اضلاع میں کنٹرول رومز فعال ہیں،حکومت پنجاب نےعوام کو بروقت الرٹ اور اپڈیٹس فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ آبادیوں کو بچانے کے لیے ہم وہاں بھی بریچ کریں گے ، قصور میں ستلج نے زیادہ تباہ کاریاں کی ، پنجاب ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ نے ستلج کے پانی کے بہاؤ کا مقابلہ کیا ، 2 لاکھ 53 ہزار وہاں پہ بہاؤ امکان ہے مزید کم ہوگا قصور کے مقام پر، ہیڈ السلام وہاڑی پر پانی مزید ہوگا ، جب پنجند پہ علی پور کے مقام پر پانی پہنچے کا تو 9 لاکھ سے اوپر کا ریلا ہوگا ۔

11 لاکھ کا ریلہ سندھ میں داخل ہوگا ، جہاں ریسکیو آپریشن ختم ہے وہاں پہ مسائل درپیش ہیں ، سی ایم پنجاب خود جائزہ لے رہی ہیں معاملات بہتر ہونگے، چناب تباہ کاریاں کرتا ہوا جھنگ پہنچ چکا ہے۔

کل تریمو پہ ریلہ 7 لاکھ سے اوپر کا ہوگا ، کل اس نے شور کوٹ پہ پل سے گزرنا تھا جہاں معاملات خراب ہوسکتے ہیں ، معاملہ زیادہ خراب ہوا جس پہ وہاں پہ بھی پل کو توڑا گیا ، اس بار بروقت فیصلوں کے سبب اضلاع وہاں متاثر نہیں ہوئے ، جب پانی ہیڈ محمد والا پہنچے گا تو پانی کا ریلہ 8 لاکھ سے اوپر کا ہوگا ، ہیڈ محمد والا کے سبب ملتان زیادہ متاثر ہوگا۔

Watch Live Public News