ایران کا بین الاقوامی جوہری ایجنسی سے تعاون ختم کرنا افسوسناک ہے،ٹیمی بروس

ایران کا بین الاقوامی جوہری ایجنسی سے تعاون ختم کرنا افسوسناک ہے،ٹیمی بروس
کیپشن: ایران کا بین الاقوامی جوہری ایجنسی سے تعاون ختم کرنا افسوسناک ہے،ٹیمی بروس

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے بین الاقوامی جوہری ایجنسی سے تعاون ختم کرنا افسوسناک اور تشویشناک عمل ہے۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تہران کو یورینیم کی افزودگی کے معاملے پر عالمی اداروں کے ساتھ مکمل شفاف تعاون کرنا چاہیے۔

ٹیمی بروس نے دعویٰ کیا کہ ایران امریکی حملے سے قبل ہی یورینیم کی افزودگی کر رہا تھا، اور امریکہ کا مؤقف ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔

غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ وہاں امن و امان کی بحالی کے لیے ضروری ہے کہ حماس ہتھیار ڈالے اور یرغمالیوں کو فوری رہا کرے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو غزہ میں جنگ بندی کی کامیابی کی امید ہے، اور 60 روزہ جنگ بندی کی تجویز اسرائیلی آمادگی کے بعد سامنے آئی ہے۔

ٹیمی بروس کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ کشیدگی کی بنیادی ذمہ داری حماس پر عائد ہوتی ہے، کیونکہ تنظیم نے متعدد مواقع پر جنگ بندی کے معاہدوں کی خلاف ورزی کی۔ تاہم، انہوں نے جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

یوکرین تنازع پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ روس اور یوکرین کے درمیان بھی مذاکرات کے ذریعے جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔

Watch Live Public News