پنجاب میں وزراء، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا لیو الاؤنس تنخواہ کے برابر کر دیا گیا

پنجاب میں وزراء، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا لیو الاؤنس تنخواہ کے برابر کر دیا گیا
کیپشن: پنجاب میں وزراء، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا لیو الاؤنس تنخواہ کے برابر کر دیا گیا

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے وزراء، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیو الاؤنس (چھٹی کے دوران ملنے والی تنخواہ) میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ اب عوامی نمائندے چھٹی پر بھی مکمل تنخواہ کے حقدار ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی نے پنجاب عوامی نمائندگان قوانین (ترمیمی) بل 2025 منظور کر لیا ہے، جس کے تحت پنجاب منسٹرز سیلری، الاؤنس اینڈ پرولیجز ایکٹ 1975 میں ترامیم کی گئی ہیں۔ ان ترامیم کے بعد چھٹی پر تنخواہ کی کٹوتی نہیں ہوگی۔

ترمیم سے قبل وزراء کو ایک ماہ کی چھٹی پر مکمل تنخواہ کے بجائے صرف 74 ہزار روپے ملتے تھے، جب کہ اب انہیں ایک ماہ کی رخصت پر 9 لاکھ 60 ہزار روپے تنخواہ ملے گی۔

اسی طرح، اسپیکر پنجاب اسمبلی کو پہلے چھٹی پر صرف 37 ہزار روپے ملتے تھے، اب وہ 9 لاکھ 50 ہزار روپے کی مکمل تنخواہ وصول کریں گے۔ ڈپٹی اسپیکر کو بھی پہلے چھٹی پر محض 37 ہزار روپے ادا کیے جاتے تھے، جبکہ اب انہیں ماہانہ 7 لاکھ 75 ہزار روپے تنخواہ ملے گی۔

ذرائع کے مطابق یہ ترامیم وزراء کی حالیہ تنخواہوں میں اضافے کے بعد ناگزیر ہو چکی تھیں، کیونکہ پہلے سے موجود لیو الاؤنس پرانی تنخواہوں کے مطابق مقرر تھا۔

Watch Live Public News