اسپیکر پنجاب اسمبلی نےاپوزیشن کے 26 ارکان  کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی نےاپوزیشن کے 26 ارکان  کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا

(ویب ڈیسک ) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد نے سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان الیکشن کمیشن پہنچ گئے ۔ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل کے ارکان صوبائی اسمبلی پنجاب کے خلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ملک احمد نے سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر  کیا۔

خیال رہے کہ 27 جون کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے  شور شرابہ اور ہنگامی آرائی کے ساتھ ساتھ توڑ پھوڑ کی تھی۔جس کے بعداسپیکر پنجاب اسمبلی نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت معطل  کردی تھی اور 28 جون کو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن کے 26 ارکان کی  نااہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

Watch Live Public News