(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے مسلم لیگ ن میں جانیوالے 4 ایم این ایز کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر تحریک انصاف کے 4 ایم این یز نے پارٹی پالیسی سے اختلاف کیا تھا ۔لہذا پی ٹی آئی نے منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف اسپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ 4 اراکین میں چوہدری عثمان علی، مبارک زیب، اورنگزیب کھچی اور ظہور قریشی شامل ہیں جنہوں نے 26 ویں آئینی ترمیم میں ووٹ دیا، ان کے خلاف سفارشات مرتب کی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جن ارکان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی یہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر جیتے تھے۔ پارٹی کو کہا ہے کہ ان ایم این ایز کے خلاف نا اہلی کا ریفرنس اسپیکر اور الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے ، دیکھتے ہیں کہ وہ کیا کارروائی کرتے ہیں ۔