ویڈیو؛ لاہور میں شیر نے فیملی پرحملہ کردیا، دو بچوں سمیت تین افراد زخمی

ویڈیو؛ لاہور میں شیر نے فیملی پرحملہ کردیا، دو بچوں سمیت تین افراد زخمی

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقہ جوہرٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پرحملہ کردیا۔

پولیس کےمطابق شیر کے وار سے دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کےلیے جناح ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

زخمیوں میں شامل دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے، وائلڈ لائف کی ٹیم فارم ہاؤس کی جانب روانہ کردی گئی، فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا۔

اطلاعات کےمطابق شاہ دی کھوئی،پالتو شیر  کے حملے میں شہریوں کے زخمی کا واقعہ سامنے آنے پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نوٹس کے لیا، ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر پولیس محکمہ وائلڈ لائف سے رابطہ کیا گیا۔

وائلڈ لائف ٹیم نے پالتو شیر کو قابو کر لیا، ڈی آئی جی آپریشنز کا ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، کسی بھی فرد کو شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں،کسی کے شوق شہریوں کی جان کے لیے خطرہ  بنے ہرگز قبول نہیں۔

Watch Live Public News