صاحبزادہ صبغت اللہ کی حفاظتی ضمانت منظور، تمام اداروں کو گرفتاری سےروک دیا

صاحبزادہ صبغت اللہ کی حفاظتی ضمانت منظور، تمام اداروں کو گرفتاری سےروک دیا
کیپشن: صاحبزادہ صبغت اللہ کی حفاظتی ضمانت منظور، تمام اداروں کو گرفتاری سےروک دیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ صبغت اللہ کو مقدمات کی تفصیلات فراہم ہونے تک اسلام آباد ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل سنگل بینچ نے درخواست کی سماعت کی اور ایف آئی اے، نیب، وزارتِ داخلہ اور ملک بھر کی پولیس کو صبغت اللہ کی گرفتاری سے روکنے کا حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ متعلقہ ادارے تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کریں۔

درخواست گزار صاحبزادہ صبغت اللہ اپنی وکیل عائشہ خالد ایڈوکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزارت داخلہ، نیب، ایف آئی اے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان پولیس کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے مقدمات کی تفصیل سے متعلق جواب طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے واضح کیا کہ جب تک مقدمات کی مکمل معلومات فراہم نہیں کی جاتیں،اس دوران درخواست گزار کو گرفتار نہ کیا جائے۔

Watch Live Public News