ویب ڈیسک: انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اشارہ کیا، فون اٹھا کر بھارتی وزیر اعظم مودی سے کہا کہ نریندر سرنڈر، اور ’جی حضور‘ کہتے ہوئے مودی نے ٹرمپ کے اشارے پر عمل کیا کیونکہ انہیں سرینڈر والی چٹھی لکھنے کی عادت ہے۔
کانگریس کے رہنما میں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں اپنی پارٹی کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ایک سیکنڈ میں سرینڈر کر جاتے ہیں، تھوڑا سا دباؤ پڑے تو کہتے ہیں کہ بھیا! یہ لو سرینڈر۔
راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس اور بی جے پی والوں کو میں بہت اچھی طرح جانتا ہوں۔ ان پر تھوڑا سا دباؤ ڈالو، انہیں تھوڑا سا دھکا مارو تو یہ ڈر کر بھاگ جاتے ہیں۔ آر ایس ایس کو شروع ہی سے سرینڈر کرنے کی عادت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ادھر سے ڈونلڈ ٹرمپ نے فون اٹھایا اور کہا کہ مودی جی! کیا کر رہے ہو؟ نریندر سرینڈر! ان کا کردار یہی ہے۔ یہ سب کے سب ایسے ہی ہیں۔