حکومت کو نہیں چلنےدیں گے،اسے بھگا دیں گے،بیرسٹر گوہرکابڑااعلان

حکومت کو نہیں چلنےدیں گے،اسے بھگا دیں گے،بیرسٹر گوہرکابڑااعلان
کیپشن: حکومت کو نہیں چلنےدیں گے،اسے بھگا دیں گے،بیرسٹر گوہرکابڑااعلان

ویب ڈیسک: شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت کو نہیں چلنے دیں گے، اسے بھگا دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لیڈر جیل میں ہے مگر ہم آگے بڑھ رہے ہیں، قومی اسمبلی میں امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں بطور اپوزیشن لائیو کوریج نہیں دی جارہی، پیر کے اجلاس میں ہمیں لائیو دکھایا جائے، ورنہ ہم اجلاس کابائیکاٹ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا احترام کرتے ہیں، لیکن یہ لوگ ہمیں بھی عزت دیں۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ فارم 47 بنانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری تھی۔

عمر ایوب نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا انتخاب ہمارے قائد کریں گے، مسلم لیگ ن کے چہروں سے صاف دکھائی دے رہا ہےکہ یہ چور ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اتحادی جماعتوں کے نامزد کردہ امیدوار شہباز شریف دوسری بار اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔

قائد ایوان کی نشست سنبھالنے والے شہباز شریف نے 201 ووٹ لیے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ امیدوار عمر ایوب کو 92 ووٹ ملے جبکہ کارروائی کے دوران ایوان گھڑی چور اور ووٹ چور کے نعروں سے گونجتا رہا۔

Watch Live Public News